اسموگ کے باعث متعدد پاور پلانٹس بند لوڈشیڈنگ میں اضافے کا خدشہ

پاورپلانٹ کی بندش سے4 ہزار 250 میگاواٹ بجلی سسٹم میں کم ہوگئی، پاور ڈویژن


ویب ڈیسک November 03, 2017
پاورپلانٹ کی بندش سے4 ہزار 250 میگاواٹ بجلی سسٹم میں کم ہوگئی، پاور ڈویژن فوٹو:فائل

پنجاب میں اسموگ کے باعث گیس کی فراہمی معطل ہونے سے بجلی پیداکرنے والے کئی پلانٹس بند ہوگئے جس کی وجہ سے 4ہزار 250میگاواٹ بجلی سسٹم میں کم ہوگئی ہے اور لوڈشیڈنگ میں اضافہ کا خدشہ ہے۔

ترجمان پاورڈویژن کے مطابق پنجاب میں شدید دھند کے باعث کئی میگاواٹ کے پیداواری یونٹس بند ہوگئے ہیں۔ چار سو میگاواٹ کا جام شورو، سات سو میگاواٹ کا کیپکو پلانٹ ،9 سو 85 میگا واٹ کا حبکو، چونیاں، لبرٹی، حبکو نارووال اور اٹلس پاور پلانٹ اور ایک ہزار میگاواٹ کا مظفر گڑھ بجلی گھر بند ہوگیا ہے جب کہ ٹرپنگ کے باعث چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاور پلانٹس کی پیداوار میں کمی، قومی خزانے کو 28 ارب کا نقصان

ترجمان کا کہنا ہے کہ پلانٹ وفاقی حکومت کی جانب سے بند کیئے گئے ہیں جب کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی نےبھی پاورپلانٹس کوگیس کی فراہمی بند کردی ہےجس کی وجہ سے 7پاور پلانٹس کو نومبرتک200ملین گیس کی فراہمی بند رہے گی۔اس کے ساتھ ساتھ فرنس آئل اورڈیزل پرچلنےوالےپاورپلانٹس کوبھی بندکردیاگیا ہے۔ پاورپلانٹ بندش سے4ہزار 250میگاواٹ بجلی سسٹم میں کم ہوگئی اور بجلی کی پیداوار میں کمی کا سامنا ہے جس کے باعث لوڈشیڈنگ میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں