امریکا میں سیکڑوں آئی فون ایکس چوری

چوری کیے گئے آئی فون ایکس کی تقریباً مالیت 40 لاکھ روپے بنتی ہے، پولیس

امریکی کمپنی ایپل کے سیکڑوں نئے آئی فون ایکس چوری،فوٹو: اے ایف پی

مشہور امریکی کمپنی ایپل کے سیکڑوں نئے آئی فون ایکس چوری ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل نے اپنی 10ویں سالگرہ کے موقع پر جدید فیچرز کا حامل آئی فون ایکس متعارف کرایا ہے جس کی خریداری کے لیے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے اپیل اسٹورز کا رخ کرلیا۔


یہ خبر بھی پڑھیں: کیا ایپل آئی فون ایکس ناکام ہوگیا؟

ایک طرف لوگ جوش وخروش کے ساتھ آئی فون ایکس کی خریداری میں مصروف ہیں تو دوسری جانب چور بھی جدید فیچر سے بھرپور اس موبائل کو پانے کے لیے متحرک ہوگئے ہیں۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں ایپل اسٹور میں چوروں نے راتوں رات نقب زنی کی واردات کرکے سیکڑوں آئی فون ایکس چرا لیے اور باآسانی فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 3 چوروں نے 3 سو سے زائد آئی فون چرائے جن کی مالیت تقریباً 40 لاکھ روپے بنتی ہے۔
Load Next Story