اینڈی مرے نے فیڈرر کو پچھاڑکر گولڈ میڈل جیت لیا
ڈبلز میں سرینا اور وینس اعزاز کے دفاع میں سرخرو، 4 میڈلزجیت کرتاریخ رقم کردی
لندن اولمپکس مینز سنگلز ٹینس میں طلائی تمغہ برطانوی اسٹار اینڈی مرے نے جیت لیا، انھوں نے فیصلہ کن معرکے میں عالمی نمبرون راجرفیڈرر کو 6-2،6-1 اور 6-4 سے ہرادیا، اس فتح کے ساتھ ہی اینڈی نے ومبلڈن فائنل میں فیڈرر کے ہاتھوں اپنی شکست کا انتقام بھی لے لیا، جو انھیں چند ہفتوں قبل سوئس ماسٹر کے ہاتھوں ملی تھی، فیڈرر کے حصے میں چاندی کا تمغہ آیا جبکہ ارجنٹائنی پلیئر جوآن مارٹن ڈیل پوٹرو نے عالمی نمبر2 سربیا کے نووک ڈیجووک کو پچھاڑ کر برانز میڈل اپنے قبضے میں کرلیا۔
ان کی فتح کا اسکور 6-4 اور 7-5 رہا۔دوسری جانب ویمنز ڈبلز میں وینس اور سرینا ولیمز نے لندن اولمپکس میں اعزاز کا دفاع کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا، دونوں بہنیں اولمپک کی تاریخ میں 4 گولڈ میڈل جیتنے والی دنیائے ٹینس کی اولین پلیئرز بنیں، فائنل میں4-6،4-6 سے ناکام رہنے والی جمہوریہ چیک کی آندریا ہیلکووا اور لوسیا ہارڈیکا نے چاندی کے تمغے پر اکتفا کیا، سرینا اور وینس اس سے قبل سڈنی 2000 اور بیجنگ 2004 میں بھی ڈبلز میں گولڈ میڈل جیت چکی ہیں۔
اس کے علاوہ وینس نے سڈنی میں سنگلزمیں اور سرینا نے لندن گیمز کے سنگلز میں بھی گولڈ میڈل اپنے نام کیا ہے، ان سے قبل تین مختلف اولمپکس میں میڈل جیتنے کا اعزاز اسپین کی خاتون پلیئر کو نچیتا مارٹینز کو حاصل تھا، انھوں نے1992 اور 2004 میں برانز جبکہ 1996 کے گیمز میں برانز میڈل جیتا ہے،ویمنز ڈبلز میں برانز میڈل روسی پلیئر ماریا کریلنکو اور نادیا پیٹرووا کے حصے میں آیا، انھوں نے یہ اعزاز امریکی جوڑی لیزل ہوبر اور لیزا ریمونڈ کو 6-4،4-6اور 6-1 سے مات دیکر حاصل کیا۔