پارلیمنٹ عوام کی نہیں کرپٹ مافیا کی حفاظت کررہی ہے عمران خان
کرپشن کے الزام میں عدالت جانے والوں کو 40 گاڑیوں کا پروٹوکول دیا جارہا ہے، چیرمین پی ٹی آئی
چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ کرپشن کے الزام میں عدالت جانے والوں کو 40 گاڑیوں کا پروٹوکول دیا جارہا ہے اور ان لوگوں نے ثابت کردیا یہ پارلیمنٹ عوام کی نہیں کرپٹ مافیا کی حفاظت کر رہی ہے۔
کوٹ ادو میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ جب کسی قوم میں شعور آجاتا ہے وہ اپنے فیصلے سوچ سمجھ کر کرتی ہے اور جب قوم سوچ سمجھ کرووٹ دینے کا فیصلہ کرے تو ملک میں حقیقی جمہوریت آتی ہے جس میں ملک کا سربراہ عوام کو جوابدہ ہوتا ہے لیکن نوازشریف نے پارلیمنٹ سے جھوٹ بولا جب کہ پارلیمنٹ نے وزیراعظم سے جواب طلب نہیں کیا تو ہمیں سپریم کورٹ جانا پڑا اور پارلیمنٹ عوام کے پیسے چوری کرنے والوں کی مدد کررہی ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر ہم نے اب اپنے ووٹ کا درست استعمال کردیا تو ہم اس ملک کو بہتر کرسکتے ہیں لیکن یہی کرپٹ مافیا پھر سے آئے جو پچھلے 30 سال سے عوام کو دھوکا دے کر ووٹ مانگ رہے ہیں تو ملک میں کبھی حقیقی جمہوریت نہیں آسکتی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں غذائی قلت کے باعث بچے مررہے ہیں ،اسپتالوں میں جگہ نہ ہونے کی وجہ سے بچے سڑکوں پر پیدا ہورہے ہیں ، گندہ پانی پینے سے جتنے بچے یہاں مرتے ہیں کسی ملک میں نہیں مرتے۔
چیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کہتے ہیں کہ میاں صاحب فکر نہ کریں قوم پاناما کا کیس جلدی بھول جائیں گے لیکن ان سے کہنا چاہتا ہوں، آپ کو درباری بننے کے بجائے نواززشریف سے جواب طلب کرنا تھا مگر آپ کے ایسا نہ کرنے پر مجھے سڑکوں پر نکلنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں قانون کی بالادستی ہوتی ہے بادشاہت میں نہیں، مگر یہاں کرپشن کے الزام میں عدالت جانے والوں کو 40 گاڑیوں کا پروٹوکول دیا جارہا ہے، ان لوگوں نے ثابت کردیا یہ پارلیمنٹ عوام کی نہیں کرپٹ مافیا کی حفاظت کر رہی ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف سے بڑا ڈرامے باز کوئی نہیں دیکھا، انہیں بالی ووڈ میں بھیجا جائے وہاں اچھی ایکٹنگ کرلیں گے جب کہ ہم نے کے پی پولیس کو بہتر کیا مگر شہباز شریف نے پنجاب پولیس کی صرف وردی تبدیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری باری آئی تو پنجاب پولیس سمیت تمام ادارے ٹھیک کرکے دکھائیں گے اور ایسے اسپتال بنائیں گے کہ کسی کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔