شامی فوج نے داعش کے آخری گڑھ دیرالزور کا کنٹرول حاصل کرلیا

صدر بشار الاسد کی حمایتی فوج نے دیر الزور کو داعش کے جنگجوؤں سے پاک کرالیا، سرکاری ٹی وی


ویب ڈیسک November 03, 2017
صدر بشار الاسد کی حمایتی فوج نے دیر الزور کو داعش کے جنگجوؤں سے پاک کرالیا، سرکاری ٹی وی،فوٹو:انٹرنیٹ

DHAKA: شامی فوج نے داعش کے آخری مضبوط گڑھ دیر الزور کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق تیل کی پیداوار کے حوالے سے مشہور شام کے مشرقی شہر دیر الزور کو داعش کے قبضے سے چھڑا لیا گیا ہے اور فوج نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

داعش سے کنٹرول حاصل کرنے پر شام کے سرکاری ٹی وی چینل پر اعلان بھی کیا گیا جس میں کہا گیا کہ صدر بشار الاسد کی حمایتی فوج نے دیر الزور کو دہشت گردوں سے مکمل پاک کرکے شہر کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: شام میں داعش کے حملے میں 50 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی

داعش نے 2014 میں دیرالزور پر قبضہ کرکے ہزاروں شہریوں کو محصور کردیا تھا اورعراق کی سرحد سے متصل ہونے کی وجہ اس تنظیم کے جنگجو اس شہر کو سرحدی گزرگاہ کے طور پر استعمال کرتے تھے۔

عراقی شہر دیر الزور سے داعش کا قبضہ چھڑانے کے لیے شامی فوج کو اپنے اتحادیوں سمیت شیعہ ملیشیا کی بھی مدد حاصل رہی جو داعش کے خلاف جدوجہد کررہی ہیں جب کہ اس کامیابی میں امریکی فوج اور ایران نے بھی اہم کردار ادا کیا جب کہ روسی فضائی حملوں نے بھی بشارالاسد کی فوج کے لیے راہ ہموار کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں