قائداعظم کی اکلوتی صاحبزادی دینا کا انتقال
قائد کی صاحبزادی نے ممبئی کا جناح ہاؤس لینے کا مطالبہ کیا تھا
بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی اکلوتی صاحبزادی دینا واڈیا نیو یارک میں اپنی رہائش گاہ پر رحلت کر گئیں۔وہ 98برس کی تھیں' ان کے دو بچے ہیں' ایک بیٹا نصلی واڈیا اور بیٹی ڈیانا واڈیا۔ آنجہانی دینا واڈیا بانی پاکستان کی اکلوتی صاحبزادی ہونے کے باوجود پاکستان میں صرف دو مرتبہ آئیں، ایک مرتبہ 1948ء میں اپنے عظیم المرتبت والد کے انتقال پر اور دوسری مرتبہ 2004ء میں جب انھوں نے کراچی میں مزار قائد کا دورہ کیا اور وزیٹرز بک پر اشک آلود آنکھوں سے اپنے تاثرات قلمبند کیے۔ قائد کی صاحبزادی نے ممبئی کا جناح ہاؤس لینے کا مطالبہ کیا تھا جو ان کے والد نے خود بنوایا تھا مگر بھارتی حکومت نے ان کا یہ مطالبہ منظور نہ کیا۔ تقسیم کے بعد مس دینا بھارت میں ہی رہیں ۔
دینا نے پارسی نوجوان نیوائل واڈیا کو جیون ساتھی بنانے کا فیصلہ کیا تو قائداعظم نے اس کی مخالفت کی جس کے بعد قائداعظم ان سے نہیں ملے۔ دینا واڈیا نے بعدازاں نیوائل سے طلاق لے لی اور بھارت چھوڑ کر نیو یارک میں رہائش حاصل کر لی۔دینا کا خیال تھا کہ وہ نیویارک' لندن اور ممبئی کے درمیان چکر لگاتی رہا کریں گی اور زندگی کے آخری ایام بمبئی کے اس جناح ہاؤس میں بسر کریں گی جو ان کے والد نے بنوایا تھا مگر بھارتی حکومت نے انھیں اس کی اجازت نہ دی ۔ بہر حال دینا واڈیا کے انتقال سے ماضی کے دریچے ایک بار پھر کھل گئے ہیں' قائداعظم محمد علی جناح کی عظمت اور حوصلہ بھی تاریخ کا حصہ ہے کہ انھوں نے دینا سے قطع تعلق کر لیا' دینا جناح کی وفات کے بعد قائداعظم سے نسبی تعلق رکھنے والی آخری شخصیت بھی تاریخ کا حصہ بن گئی ہے۔