مدرسے کی چھت سے گر کر جاں بحق بچے کے قتل کا معمہ حل

ملزم نے زیادتی کے بعد پکڑے جانے کے خوف سے بچے کو بے ہوشی کی حالت میں مدرسے کی چھت سے پھینکا، پولیس


ویب ڈیسک November 04, 2017
ملزم نے زیادتی کے بعد بچے کو بے ہوشی کی حالت میں مدرسے کی چھت سے پھینکا، پولیس ۔ فوٹو:فائل

مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں مدرسے کی چھت سے گر کر جاں بحق ہونے والے بچے کی ہلاکت کا معمہ حل ہوگیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مدرسے کے 16 سالہ طالب علم رضوان نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے اپنے 8 سالہ ساتھی عمران کو زیادتی کے بعد چھت سے پھینک کر قتل کیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: فیصل آباد میں مدرسے کا طالب علم قتل، مہتمم گرفتار

پولیس کے مطابق قاتل رضوان نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف کیا ہے کہ اس نے پہلے مقتول سے زیادتی کی اور پھر شکایت لگانے کی دھمکی پر پکڑے جانے کے خوف سے بچے کو بے ہوشی کی حالت میں مدرسے کی چھت سے پھینک دیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

مبینہ قاتل رضوان نے اعتراف کیا کہ 8 ماہ قبل بھی اسی مدرسے کے ایک اور طالب علم نور آغا کو زیادتی کے بعد چھت سے پھینک کر قتل کیا تھا۔ واضح رہے کہ یہ واقعہ جمعرات کو پیش آیا تھا اور پولیس نے مدرسے کے مہتمم عبداللہ سمیت 5 طالب علموں کو حراست میں لے کر تفتیش کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |