کراچی سمیت سندھ بھر میں سرکاری اراضی سے تجاوزات ہٹانے کا حکم

سپریم کورٹ کی ایڈیشنل سیکریٹری کوآئندہ سماعت پر رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت


INP/Numainda Express March 05, 2013
چیف جسٹس کی سربراہی میں کیس کی سماعت،کراچی میں 112 مقامات حساس ہیں، بیرسٹر فروغ. فوٹو فائل

عدالت عظمٰی نے کراچی سٹی گورنمنٹ کے وکیل کی درخواست پر شہر میں تجاوزات کے بارے میں کیس کی سماعت28مارچ تک ملتوی کردی اور سرکاری اراضی پر تجاوزات ختم کرنے کا دائرہ پورے صوبے تک پھیلانے کی ہدایت کی ہے۔

پیر کو کراچی سٹی گورنمنٹ کے وکیل فروغ نسیم نے تجاوزات کے بارے میں رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی اورعدالت کو بتایا کہ26 مقامات سے تجاوزات ہٹادی گئیں جب کہ112 مقامات حساس ہیں، وہاں مساجد اور امام بارگاہیں قائم ہیں اور کے ایم سی ان کے خلاف کارروائی نہیں کر سکتی، اس سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت درکار ہوگی۔ انھوں نے2 ہفتے کی مہلت کی درخواست کی اور کہا کہ ایکشن لینے سے پہلے نوٹس جاری کیے جائیں گے تاکہ ان کاموقف بھی معلوم کیا جاسکے۔



چیف جسٹس نے کہا سرکاری املاک پر قبضے پورے سندھ میں کیے گئے ہیں اس لیے اس کا دائرہ وسیع کرنا چاہیے۔ آئی این پی کے مطابق سپریم کورٹ نے کراچی سمیت سندھ بھر میں سرکاری اراضی پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ایڈیشنل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ سماعت پر پیش رفت کے بارے میں رپورٹ جمع کرائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں