ڈھاکا میں بھارتی صدر کے ہوٹل کے باہر پٹرول بم سے حملہ

دھماکے کی آواز نہیں سنی، بنگلہ دیش میں ہڑتالوں اور مظاہروں کے دوران اس قسم کے کریکرز کا استعمال عام ہے

دھماکے کی آواز نہیں سنی، بنگلہ دیش میں ہڑتالوں اور مظاہروں کے دوران اس قسم کے کریکرز کا استعمال عام ہے فوٹو : اے ایف پی

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں مظاہرین نے اس ہوٹل کے باہر پٹرول بم پھینکا جہاں بھارتی صدر پرنب مکرجی ٹھہرے ہوئے ہیں۔


یہ بات پیر کو نئی دہلی میں بھارتی حکام نے بتائی۔ بھارتی وزارت خارجہ کے اہلکار کے مطابق اس واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا اور صدر کا دورہ شیڈول کے تحت جاری رہے گا۔ دوسری جانب صدارتی ترجمان کا کہنا ہے کہ وفد میں شامل کسی فرد نے اس معمولی نوعیت کے دھماکے کی آواز نہیں سنی، بنگلہ دیش میں ہڑتالوں اور مظاہروں کے دوران اس قسم کے کریکرز کا استعمال عام ہے اور اسے بم نہیں کہا جاسکتا۔
Load Next Story