اقوام متحدہ اہلکاروں پر مزید 31 خواتین سے جنسی زیادتیوں کا الزام

3 ماہ میں امن فوجیوں کے خلاف 12 اور سول اہلکاروں پر 19 خواتین سے جنسی زیادتیوں کے الزامات عائد کیے گئے

جنسی زیادتی کے مبینہ مرتکب 15 اہلکاروں کا تعلق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین سے ہے۔ فوٹو: فائل

DUBAI:
اقوام متحدہ کے اہلکاروں پر مزید 31 خواتین کے ساتھ جنسی زیادتیوں کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

اقوام متحدہ نے بتایا کہ اس کے امن مشن میں شامل فوجیوں اور دیگر اہلکاروں کے خلاف جنسی زیادتیوں کے 31 نئے الزامات سامنے آئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن یوہارک نے بتایا کہ رواں سال یکم جولائی سے 30 ستمبر تک صرف تین ماہ میں امن مشن کے فوجیوں کے خلاف 12 جب کہ سول اہلکاروں پر 19 خواتین سے جنسی زیادتیوں کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔


جنسی زیادتی کے مبینہ طور پر مرتکب 15 اہلکاروں کا تعلق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین سے ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ زیادتی کے شکار ہونے والوں میں کم از کم 24 خواتین اور 6 لڑکیاں شامل ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے اس صورت حال پر شدید مایوس اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اقوام متحدہ کے امن فوجیوں کے خلاف 80 اور سویلین اہلکاروں پر 65 خواتین سے جنسی زیادتیوں کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ اقوام متحدہ نے مسئلے سے نمٹنے کے لیے امن مشن کے فوجیوں کے شراب پینے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

 
Load Next Story