حیدرآباد دکن بم دھماکوں میں ملو ث منظر امام نامی شخص گر فتا ر
گرفتار شخص کو تفتیش کے لیے جنوبی ریاست کیرالہ لے جایا جائے گا، پولیس افسر
بھارتی پولیس نے کہا ہے کہ جنوبی شہر حیدرآباد دکن میں بم دھماکوں سے تعلق میں پہلی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔
دہشت گردی کے واقعات کی تحقیقات کرنیوالا وفاقی پولیس یونٹ( این آئی اے)کے ایک اہلکار نے بتایا کہ مشرقی بھارتی شہر رانچی میں ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اہلکار نے نئی دہلی میں اے ایف پی کو بتایا کہ این آئی اے کی ایک ٹیم نے حیدر آباد دھماکوں سے تعلق میں رانچی سے منظر امام نامی شخص کو حراست میں لیا ہے۔
رانچی کے سینیئر پولیس افسر ویپول شکلا نے کہا کہ این آئی اے مغربی شہر احمد آباد میں2008 کے سلسلہ وار دھماکوں سے تعلق میں بھی ایک شخص کی تلاش کر رہی ہے جن میں56افراد ہلاک ہوئے تھے۔ رانچی سے ٹیلی فون کے ذریعے شکلا نے اے ایف پی کو بتایا کہ گرفتار شخص کو این آئی اے اور انٹیلی جنس بیورو کی طرف سے تفتیش کیلیے جنوبی ریاست کیرالا لے جایا جائیگا۔