
ایکسپریس نیوز کے مطابق کے ایم سی حکام نے میئر کراچی وسیم اختر کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی میئر ارشد وہرہ سے سیکریٹری کی خدمات واپس لے لی ہیں، اس کے علاوہ ارشد وہرہ سے وارڈن کا پروٹوکول واپس لینے کا بھی حکم دے دیا گیا ہے۔ ڈپٹی مئیر کے پروٹوکول میں وارڈنز کی 2 موبائل بھی تھیں، جنہیں ایندھن کی فراہمی بند کردی گئی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : ارشد وہرہ پی ایس پی میں شامل
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی قیادت نے ارشد وہرہ کو ان کی نشست سے ہٹانے کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ ارشد وہرہ نے گزشتہ ہفتے ایم کیو ایم پاکستان چھوڑ کر پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تھی، اس وقت انہوں نے ڈپٹی مئیر کا عہدہ چھوڑنے کی بات کی تھی تاہم اب تک انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیا ۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔