قومی اسمبلی کا اجلاس مہرالنسا کے انتقال پربغیرکارروائی ملتوی

خاتون رکن اورشہدا عباس ٹائون کیلیے فاتحہ خوانی، متحدہ کاامدادی آپریشن میں تاخیر پراحتجاج


Numainda Express March 05, 2013
خاتون رکن اورشہدا عباس ٹائون کیلیے فاتحہ خوانی، متحدہ کاامدادی آپریشن میں تاخیر پراحتجاج فوٹو: اے پی پی

قومی اسمبلی کا اجلاس ایوان کی خاتون رکن مہرالنسا آفریدی کے انتقال کے باعث بغیرکسی کارروائی کے آج منگل تک ملتوی کردیاگیا۔

پیرکوقومی اسمبلی کا اجلاس پینل آف چیئرمیں شامل چوہدری عبدالغفور کی صدارت میں شروع ہوا تو وفاقی وزیر مذہبی امور خورشید شاہ نے کہا کہ رکن اسمبلی مہرالنساآفریدی انتقال کرگئی ہیں،سابق ایم این اے غلام عربی کھربھی وفات پاگئے ہیں ، ان کے لیے خصوصی دعا کرائی جائے اور پارلیمانی روایات کے مطابق اجلاس کی کارروائی کل تک موخرکی جائے۔

بعدازاں حاجی روز الدین نے مہرالنسا آفریدی، غلام عربی کھر اور سانحہ عباس ٹاؤن کے شہدا کے لیے فاتحہ خوانی کرائی جس کے بعد اجلاس آج منگل کو دن11 بجے تک ملتوی کردیاگیا،ایوان میں آج نجی کارروائی کا دن ہوگا۔ قبل ازیں ایم کیو ایم کے رکن اقبال محمد خان نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ عباس ٹاؤن میں دھماکے کے بعد3 گھنٹے تک کسی سیکیورٹی ادارے کے اہلکار نہیں پہنچے، لوگوں بے یار ومددگار تھے،واقعے میں ملوث افراد کوگرفتار کرکے کڑی سزادی جائے۔ پیپلزپارٹی کے رکن سینیٹرسعید غنی نے کہا کہ دھماکے میں تمام مسالک کے معصوم لوگوں کونشانہ بنایا گیا، یہ تاثرغلط ہے کہ پولیس جائے وقوع پرنہیں آئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں