بھارت میں استاد نے 70 روپے کے لیے کلاس میں 2 لڑکیوں کو برہنہ کردیا

ایک طالب علم کے 70 روپے گمُ ہوگئے تھے جس کی تلاش کے لیے ٹیچر نے کپڑے اتار کر تلاشی لی،متاثرہ طالبہ کا بیان


ویب ڈیسک November 04, 2017
بھارت میں اسکول ٹیچر نے پیسے چوری کرنے کے مبینہ الزام پر 2لڑکیوں کو برہنہ کردیا،فوٹو:فائل

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں اسکول ٹیچر نے پیسے چوری کرنے کے مبینہ الزام پر 2 لڑکیوں کو برہنہ کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ڈاموہ کے ایک اسکول میں پیش آیا جہاں تلاشی لینے کے بہانے ٹیچر نے بھری میں کلاس میں 2 لڑکیوں کو برہنہ کردیا۔

دسویں کلاس میں زیرِتعلیم متاثرہ لڑکی نے میڈیا کو بتایا کہ کلاس میں ایک طالبعلم کے 70 روپے گم ُ ہوگئے جس کی تلاش کے لیے ٹیچر نے اس کے بیگ کی چیکنگ کی لیکن پیسے برآمد نہیں ہوئے جس پر ٹیچر نے اسے چوری قبول کرنے پرمجبور کیا تاہم اس نے انکار کردیا جس پر اُستانی نے تلاشی لینے کے بہانے اسے اور اس کی دوست کو سب کے سامنے برہنہ کردیا اور یونیفارم اترواکر تلاشی لی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: شہزادے نے مودی کا ہاتھ جھٹک دیا

میڈیا پر خبریں نشر ہونے پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ اسکول کے پرنسپل کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے جب کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |