ہندو دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھانے پر کمل ہاسن کے خلاف مقدمہ

تمل اداکارنے اپنی ایک تحریرمیں بھارت میں ہندودہشتگردی کےالفاظ استعمال کرکے مذہبی جذبات مجروح کئے ہیں، وکیل


ویب ڈیسک November 04, 2017
کملیش چندرا تریپاٹھی نامی وکیل نے ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو کمل ہاسن کے خلاف درخواست دائر کردی ۔ فوٹو : فائل

بھارتی عدالت نے ہندو دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھانے پر تمل اور ہندی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار کمل ہاسن کے خلاف مقدمے کی سماعت شروع کردی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر ورانسی (بنارس) میں کملیش چندرا تریپاٹھی نامی وکیل نے ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو کمل ہاسن کے خلاف درخواست دائر کی جس میں ان پر الزام لگایا گیا تھا کہ تمل اداکار نے اپنی ایک تحریر میں بھارت میں ہندو دہشت گردی کے الفاظ استعمال کرکے مذہبی جذبات مجروح کئے ہیں، ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے اس لیے انہیں اس قسم کے الفاظ کا استعمال نہیں کرنا چاہیے اور ان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 500، 522 ، 298، 295 (اے) اور 505 (سی) کے تحت کارروائی کی جائے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :کمل ہاسن کی بیٹی کی ہندو مذہب چھوڑنے کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل

عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی ہے۔ کمل ہاسن نے اپنے ایک کالم میں لکھا تھا کہ ماضی میں ہندو کے انتہا پسند گروپ طاقت کا استعمال کرنے کے بجائے استدلال کے ذریعے اپنے مخالفین کو قائل کرنے کی کوشش کرتے تھے لیکن پھر انہوں نے استدلال کو چھوڑ کر اپنے مخالفین کو طاقت کے ذریعے کچلنا شروع کردیا۔ اب صورت حال یہ ہوگئی کہ وہ انتہا پسند بھی ان ہندو دہشت گردوں کو روک نہیں سکتے اور وہ اپنی صفوں میں ان دہشت گردوں کی موجودگی سے بھی انکار نہیں کرسکتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |