بھتہ مافیا سرگرم دکان پر فائرنگ افسر کے بیٹے کو زخمی کردیا
عدم ادائیگی پر سنگین نتائج کی دھمکیاں، مسلح افرادکا ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کے بیٹے پر بد ترین تشدد، مقدمہ درج
ISLAMABAD:
حیدرآباد میں بھی بھتہ مافیا سرگرم ہو گئی۔ قاسم آباد تھانے کی حدود میں انور ولاز کے قریب ہول سیل کے تاجر منورڈھوٹ کی دُکان پر مسلح افراد نے بھتے کے لیے پرچیاں دیں اور نہ دینے پر اندھا دھند فائرنگ کر دی اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے۔
پولیس نے منور ڈھوٹ کی فریاد پر امتیاز میرانی اور ذوالفقار ڈھکن سمیت دیگر کے خلاف بھتہ خوری، فائرنگ اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ دوسرے واقعے میں ہالا ناکا صائمہ پلازہ پر رہائش پذیر ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن غلام حسین سومرو سے مسلح افراد نے بھتہ طلب کیا اور نہ دینے پر ان کے صاحبزادے احسن سومرو کو شدید تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔ پنھیاری پولیس نے 10 افراد کے خلاف کیس داخل کر لیا ہے۔