قاہرہپولیس اورمظاہرین میں جھڑپیں 5 ہلاک سیکڑوں زخمی

مظاہرین کی فائرنگ سے 2 اہلکارگردن اورسر پرگولی لگنے سے ہلاک، 3 شہری بھی مارے گئے۔

مظاہرین گرفتارافرادکی رہائی کیلیے احتجاج کر رہے تھے،پولیس نے روکنے کی کوشش کی. فوٹو: رائٹرز

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 2 اہلکاروں سمیت 5 افراد ہلاک۔

جبکہ سیکڑوں زخمی ہوگئے۔ اسپتال ذرائع نے بتایا کہ وہ واقعہ گزشتہ برس ایک فٹ بال میچ کے دوران جھگڑے کے باعث گرفتار 70 افراد کی رہائی کیلیے کیے گئے احتجاجی مظاہرے کے دوران پیش آیا۔ سیکڑوں مظاہرین نعرے بازی کرتے سڑکوں پر نکل آئے۔ پولیس نے انھیں روکنے کی بہت کوشش کی مگر مظاہرین نے ان پر فائرنگ کر دی۔




جس سے دو اہلکار گردن اور سر پرگولی لگنے کے باعث ہلاک اور3 شہری بھی مارے گئے جبکہ 4 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ یاد رہے کہ 2 سال قبل سابق صدر حسنی مبارک کو اقتدار سے بے دخل کیے جانے کے بعد سے مصر سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے۔
Load Next Story