عراق میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے42 شامی فوجی ہلاک

شامی فوجی باغیوں کےحملےسےبچنےکیلیےعراقی علاقےمیں داخل ہوئےتھےواپس جاتے ہوئےماردیا گیا،7 عراقی شہری بھی مارے گئے.


AFP March 05, 2013
عراق میں خودکش کار بم دھماکا، 5 پولیس اہلکار ہلاک، 8 زخمی، بعقوبہ شہر میں نامعلوم شخص نے فائرنگ کرکے ایک القاعدہ مخالف ملیشیا کو قتل کردیا. فوٹو: رائٹرز

ISLAMABAD: شامی باغیوں کے حملے سے بچنے کیلیے عراقی سرحد میں داخل ہونے والے 42 شامی فوجیوں کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک اور 8 زخمی کردیا، فائرنگ سے7 عراقی شہری بھی مارے گئے اور چار زخمی ہوئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق شامی باغیوں کے حملے سے بچنے کیلیے 42 شامی فوجی ہفتے کو عراقی کراسنگ یاروبیہ کے ذریعے عراق میں داخل ہوئے تھے،پہلے عراقی حکام نے ان شامی فوجیوں کو شمالی صوبہ نینوا سے بغداد میں منتقل کیا تھا اور بعد میں پیر کے روز ان شامی فوجیوں کو واپس شام میں بھیجا جارہا تھا کہ عراق کے شامی صوبہ انبار میں ان فوجیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس میں بیالیس شامی فوجی اور سات عراقی شہری مارے گئے، مسلح افراد نے شامی فوجیوں پر دو اطراف سے حملہ کیا تھا، حملے سے قافلے کی 3 گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں، عراقی حکام نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے۔



دوسری طرف عراق میں ایک اور خودکش کار بم دھماکے میں 5 پولیس اہلکار ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے، عراقی شہر موصل میں ایک خودکش بمبار نے بارود سے بھری کار کو زور دار دھماکے سے اڑا دیا جس میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے، حکام نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے، دریں اثناء بعقوبہ شہر میں ایک نامعلوم شخص نے فائرنگ کرکے القاعدہ مخالف ایک ملیشیا کو ہلاک کردیا۔ ادھرشام کے باغیوں نے صدر بشارالاسد کی حامی فوج سے شدید لڑائی کے بعد شمالی شہر رقا پر قبضہ کرلیا ہے لیکن چند پوزیشنوں پر سرکاری فوج ابھی بھی قابض ہے، ذرائع کے مطابق باغیوں کو شہر پر مکمل کنٹرول حاصل ہے، دریں اثنا سرکاری فوج نے حمص شہر پر باغیوں کا قبضہ ختم کرانے کیلئے ایک بڑا حملہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں