کراچی کے علاقے منگھوپیر میں شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک

ہلاک ڈاکو کے 3 ساتھی فرار ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے، پولیس


ویب ڈیسک November 05, 2017
شہری نے ون فائیو پر فائرنگ کی اطلاع دی تھی، پولیس: فوٹو: فائل

منگھوپیر میں شہری کی جانب سے کی گئی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں منگھوپیر کے علاقے میں شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ہوگیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈاکو کے پاس موجود اسلحہ اور موٹرسائیکل کو قبضے میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہری نے ون فائیو پر فائرنگ کی اطلاع دی تھی، ہلاک ڈاکو کے 3 ساتھی فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جب کہ واقع کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔