میڈیا الیکشن سے قبل ووٹروں میں شعور اجاگر کرے فخرالدین

تمام جماعتوں کے امیدواروں کوانتخابات کے دوران مساوی مواقع فراہم کرے،انٹرویو.


Online/APP March 05, 2013
تمام جماعتوں کے امیدواروں کوانتخابات کے دوران مساوی مواقع فراہم کرے،انٹرویو. فوٹو: ایکسپریس/فائل

چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) فخر الدین جی ابراہیم نے ذرائع ابلاغ سے کہا ہے کہ وہ آئندہ عام انتخابات سے قبل ووٹروں میں زیادہ سے زیادہ شعور بیدار کرنے کیلیے اپنا موثرکردار ادا کریں۔

پیرکواپنے ایک انٹرویو میں فخر الدین جی ابراہیم نے کہا کہ ریڈیو پاکستان آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے والوں امیدواروں کا تعارف اور ان کے پروگرام سے ووٹروں کوآگاہ کرنے کیلیے اپنے تمام اسٹیشنوں کوخصوصی ہدایات جاری کرے۔ انھوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان تمام جماعتوں کے امیدواروں کوانتخابات کے دوران مساوی مواقع فراہم کرے تاکہ وہ اپنا نکتہ نظرعوام کے سامنے رکھ سکیں۔



آن لائن کے مطابق الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کی جانب سے کراچی میں نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے سخت موقف اپنانے پر قانونی اورآئینی رکاوٹیں دورکرنے کے لیے سینئر قانون دانوں سے مشاورت شروع کردی ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع نے بتایا کہ چیف الیکشن کمشنرکراچی میں ہیں اورنئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے تمام ترممکنہ اقدامات کے حوالے سے غور وخوص کیا جارہا ہے۔آئندہ ہفتے اس بارے اہم حتمی فیصلہ بھی متوقع ہے۔ الیکشن کمیشن کو سرکاری اداروں میں بھرتیوں کے حوالے سے روزانہ بیسیوں شکایات موصول ہورہی ہیں جس کے بارے احکام بھی جاری کیے جا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |