
ایکسپریس نیوز کے مطابق وہاڑی میں میلسی کےعلاقے بن موڑکےقریب پولیس نے ڈاکوؤں کی اطلاع پرچھاپہ مارا، ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی جب کہ پولیس کی جانب سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکوہلاک اوراس کے 2 ساتھی فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو کے قبضے سے موٹرسائیکل اوراسلحہ برآمد کیا گیا ہے جب کہ فرارساتھیوں کی بھی تلاش جاری ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔