سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر میزائل حملہ

یمن کے حوثی باغیوں نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مزید حملوں کو دھمکی دی ہے


November 05, 2017
یمن کے حوثی باغیوں نے حملے کی ذ٘مہ داری قبول کرتے ہوئے مزید حملوں کو دھمکی دی ہے۔ فوٹو : فائل

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر میزائلوں سے حملہ کیا گیا تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر میزائلوں سے حملہ کیا گیا، میزائل ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے قریب گرا تاہم حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں دارالحکومت ریاض کے ائیر پورٹ کو نشانا بنایا گیا تاہم میزائل کو سعودی ائیر ڈیفنس سسٹم نے ہوا میں ہی تباہ کردیا۔



یمن کے حوثی باغیوں نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ ریاض کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گیا، میزائل نے آٹھ سو کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے علاقے کو نشانہ بنایا جب کہ باغیوں نے مزید میزائل حملوں کی دھمکی بھی دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |