کراچی صوبائی وزیر رفیق انجینئر انتقال کر گئے

رفیق انجینئر کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد ڈیفنس کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ خالق حقیقی سے جاملے۔


ویب ڈیسک March 05, 2013
رفیق انجینئر 2008 میں پی ایس 109 لیاری سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ فوٹو فائل

KARACHI: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما، رکن سندھ اسمبلی اور صوبائی وزیر رفیق انجینئر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے، نمازجنازہ عصر کے بعد عیدگاہ مسجد چاکیواڑہ میں ادا کی جائے گی۔

رفیق انجینئر صبح واک کے لیے نکلے تھے جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں ڈیفنس کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جاملے، مرحوم لیاری سے پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے جبکہ صوبائی کابینہ میں انہیں خصوصی تعلیم کا قلمدان بھی سونپا گیا تھا۔

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین، گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد، وزیراعلٰی سندھ قائم علی شاہ، ڈپٹی اسپیکرشہلا رضا، اور صوبائی وزراء سمیت دیگر نے رفیق انجینئر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں