تحریک انصاف سینیٹ الیکشن سبوتاژ کرنا چاہتی ہے احسن اقبال

قومی اسمبلی اپنی مدت پوری کرکے برخواست ہوگی، وزیر داخلہ


ویب ڈیسک November 05, 2017
پی ٹی آئی کو ڈر ہے مسلم لیگ (ن) سینٹ سے جیت جائے جس سے اس کی مقبولیت کو مزید سیٹ بیک ہوگا، وزیر داخلہ فوٹو : فائل

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے پہلے دھرنے سے حکومت گرانے کی کوشش کرتے رہے اور اب 2018 سینیٹ الیکشن سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔

نارووال میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی اپنی مدت پوری کرکے برخواست ہوگی، مسلم لیگ (ن) کی حکومت روایت کے مطابق 5 سال پورے کرے گی اور انتخابات کے ذریعے نئی حکومت قائم ہوگی، دنیا کو بتادیں گے کہ پاکستان مستحکم جمہوری ملک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی مارچ میں ہونے والے سینیٹ انتخابات سے پریشان ہے، پی ٹی آئی کو ڈر ہے کہ مسلم لیگ (ن) سینیٹ سے جیت جائے گی جس سے پی ٹی آئی کی مقبولیت کو مزید سیٹ بیک ہوگا۔

وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے پہلے دھرنے سے حکومت گرانے کی کوشش کرتے رہے، اب پی ٹی آئی دھرنوں سے مارچ 2018 سینٹ الیکشن سبوتاز کرنا چاہتی ہے، پی ٹی آئی کو ملک میں جمہوری نظام کے استحکام کے لیے کام کرناچاہیے جب کہ قوم 2018 کے انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر فیصلہ دے گی۔ پی ٹی آئی نے کے پی کے صوبے میں کارکردگی دکھائی یا پھر جن صوبوں میں (ن) لیگ کی حکومت تھی، مسلم لیگ (ن) نے عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں