پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکی پالیسی واضح ہےرچرڈ اولسن

ترکمانستان ، افغانستان ، پاک بھارت گیس پائپ لائن منصوبے کے حامی ہیں اوراس سلسلے میں ہرممکن تعاون بھی کیا جائے گا،اولسن


ویب ڈیسک March 05, 2013
امریکا ترکمانستان ، افغانستان ، پاک بھارت گیس پائپ لائن منصوبے کا حامی ہے اوراس سلسلے میں ہرممکن تعاون بھی کیا جائے گا،رچرڈ اولسن فوٹو: فائل

پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکی پالیسی واضح ہے اوران کا ملک ترکمانستان ، افغانستان، پاکستان اوربھارت کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے کی حمایت کرتا ہے۔


تربیلا ڈیم کے دورے کے دوران منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرتے ہیں۔ امریکا چاہتا ہے کہ پاکستانی اچھی زندگی گزاریں، پاکستان میں توانائی کے بحران سے اچھی طرح آگاہ ہیں جس کے لئے پاکستان کی مدد بھی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منگلا ڈیم کی بحالی، جامشورو، گدو اور مظفرآباد تھرمل پلانٹس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا کام جاری ہے جس کی وجہ سے 2009 سے اب تک ان تھرمل پاور پلانٹس کے ذریعے 650 میگاواٹ بجلی کا اضافہ ممکن ہوا جبکہ تربیلا ڈیم کے تین جنریٹرز کی اپ گریڈیشن سے 128 میگاواٹ بجلی سسٹم میں دوبارہ شامل ہو گی، گومل اور سدپارہ ڈیم کی تعمیر میں بھی پاکستان کی مدد کی جائے گی۔

رچرڈ اولسن کا کہنا تھا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن کے بارے میں امریکی پالیسی واضح ہے، ان کا ملک اس منصوبے کے بجائے امریکا ترکمانستان ، افغانستان ، پاک بھارت گیس پائپ لائن منصوبے کا حامی ہے اور اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون بھی کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں