سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی آج سے شروع ہوگئی

شیڈول کے مطابق اس سال عازمین حج کی روانگی کا عمل 7 ستمبرسے شروع ہوگا اور 9 اکتوبرتک جاری رہےگا۔


ویب ڈیسک March 05, 2013
شیڈول کے مطابق اس سال عازمین حج کی روانگی کا عمل 7 ستمبرسے شروع ہوگا اور 9 اکتوبرتک جاری رہےگا۔ فوٹو اے ایف پی

سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی آج سے شروع ہوگئی ،حج کےخواہش مند 85 ہزار 500 افرادکی درخواستیں وصول کی جائیں گی۔

وزارت مذہبی امورکی ہدایت پرملک بھر میں سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستیں وصول کی جارہی ہیں، عازمین انفرادی حیثیت کے علاوہ 10 سے 25 افراد پرمشتمل گروپ کی صورت میں بھی درخواست جمع کرواسکتے ہیں، شیڈول کے مطابق اس سال عازمین حج کی روانگی کا عمل 7 ستمبرسے شروع ہوگا اور 9 اکتوبرتک جاری رہےگا۔

حاجیوں کی واپسی 19 اکتوبرسے شروع ہوگی، وزارت حج کی جانب سے خواتین کو سرپردوپٹہ لےکر تصویر اتروانے کی ہدایت کی گئی ہے تاہم لاہورمیں دارالحج کی خستہ حال عمارت کو حج آپریشن کے لئے مشکوک قراردے دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |