آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے

سربراہ پاک فوج تہران میں ایران کی اعلیٰ ترین سول اور عسکری قیادت سے ملاقات کریں گے، آئی ایس پی آر

کچھ ہفتے قبل وزیر خارجہ خواجہ آصف نے بھی ایران کا دورہ کیا تھا فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر ایران کے دارالحکومت پہنچ گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے ہیں، اپنے دورے کے دوران پاک فوج کے سربراہ ایران کی اعلیٰ ترین سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایران کی قیادت سے خطے کی صورت حال، سرحدی امور اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

واضح رہے کہ کچھ ہفتے قبل وزیر خارجہ خواجہ آصف نے بھی ایران کا دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے صدر حسن روحانی اور اپنے ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات کی تھی۔

 
Load Next Story