امریکا نے فروری کے مہینے میں قبائلی علاقہ جات میں ہونے والے دو ڈرون حملوں سے لاتعلقی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ پاکستان نے یہ حملے خود کئے ہوں۔
امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق 3 اعلیٰ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا نے جنوری کے بعد پاکستان میں کوئی ڈرون حملہ نہیں کیا، ہوسکتا ہے کہ یہ حملے پاکستان نے خود ہی کئے ہوں۔ امریکی اہلکاروں کا کہنا تھا کہ ممکن ہے کہ دونوں حملے پاکستانی افواج نے خود کئے ہوں اور پاکستانی عوام کی تنقید سے بچنے کےلئے چھپا رہے ہوں۔
واضح رہے کہ 6 فروری کو شمالی وزیرستان اور 9 فروری کو جنوبی وزیرستان میں ڈرون حملے میں مجموعی طور پر القاعدہ کے 2 رہنما سمیت 9 افراد ہلاک ہوئے تھے۔