پاک بھارت اسنوکر سیریزبھارتی کیوئسٹ کے نہ آنے کے باعث ملتوی کردی گئی

7 سے 10 مارچ تک شیڈول ایونٹ کی تیاریاں مکمل ہو چکی تھیں اور پاکستانی ٹیم کا انتخاب بھی کر لیا گیا تھا،عالمگیر شیخ

7 سے 10 مارچ تک شیڈول ایونٹ کی تیاریاں مکمل ہو چکی تھیں اور پاکستانی ٹیم کا انتخاب بھی کر لیا گیا تھا،عالمگیر شیخ فوٹو : فائل

پاک بھارت اسنوکر سیریزبھارتی کیوئسٹ کے نہ آنے کے باعث ملتوی کردی گئی ہے۔


پاکستان اسنوکر اینڈ بلیئرڈ ایسوسی ایشن کے صدر عالمگیر شیخ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے انڈین ٹریول ایڈوائزری بورڈ نے بھارتی پلیئرز کو دورہ پاکستان سے روک دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 7 سے 10 مارچ تک شیڈول ایونٹ کی تیاریاں مکمل ہو چکی تھیں اور پاکستانی ٹیم کا انتخاب بھی کر لیا گیا تھا صرف اعلان کرنا باقی تھا تاہم اب بھارتی کیوئسٹ کے پاکستان نہ آنے کے باعث اسنوکرسیریز کو ملتوی کرنا پڑا،نئی تاریخ کا اعلان دونوں ممالک کی اسنوکر فیڈریشنز باہمی مشاورت کے بعد جلد کردیں گی۔

 

Recommended Stories

Load Next Story