اثاثہ جات کیس میں چوہدری برادران آج نیب میں پیش ہونگے

چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی نے نیب کیسزکا سامنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے


Monitoring Desk/Numainda Express November 06, 2017
وزیرخزانہ اسحق ڈار کے دونوں بیٹوں کو بھی نوٹسز کے ذریعے آج طلب کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

DALLAS: ق لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی آج نیب لاہور آفس میں پیش ہوں گے۔

چوہدری شجاعت حسین اور سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کو گزشتہ ہفتے سمن جاری کیے گئے تھے کہ وہ پیش ہو کراثاثوں کی تفصیلات اور آمدن کے ذرائع بتائیں۔ ان کیخلاف مشرف دور میں آمدن سے زائد اثاثہ کے مقدمات کھولے گئے تھے تاہم انھیں بعد میں بند کردیا گیا تھا۔ دوسری جانب چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی نے نیب کیسزکا سامنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں اپنی لیگل ٹیم سے مشاورت بھی کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں ضروری دستاویزات کا حصول بھی ممکن بنایا گیا ہے جبکہ وزیرخزانہ اسحق ڈار کے دونوں بیٹوں کو بھی نوٹسز کے ذریعے آج طلب کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں