سانحہ عباس ٹاؤن میں ملوث 4 دہشت گرد پکڑے گئے رحمان ملک

گرفتار دہشتگردوں میں سے 3 کا تعلق لشکری جھنگوی جبکہ ایک دہشتگرد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے، رحمان ملک


ویب ڈیسک March 05, 2013
گرفتار دہشتگردوں میں سے 3 کا تعلق لشکری جھنگوی جبکہ ایک دہشتگرد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے، رحمان ملک فوٹو: فائل

وزیرداخلہ رحمان ملک نےدعویٰ کیا ہے کہ سانحہ عباس ٹاؤن میں ملوث 4 دہشت گرد پکڑے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں بات کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ گرفتار دہشت گردوں میں سے 3 کا تعلق لشکری جھنگوی جبکہ ایک دہشت گرد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔انہوں نے کہا کہ دھماکے میں استعمال کی گئی گاڑی کے انجن سے کافی معلومات ملی ہیں جس سے واضح طور پر پتہ چلتا ہے کہ منصوبہ کہاں تیار کیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد واٹر ٹینکر کے ذریعے بارود لانا چاہتے تھے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وہ کل ایوان کو بتائیں گے کہ کالعدم لشکرجھنگوی نے کوئٹہ اور کراچی کو دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے کیوں چنا اور اس حوالے سے تمام حقائق ایوان میں پیش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی دہشت گردی کے واقعات کا مقصد انتخابات ملتوی کرانے کی بھی سازش ہے۔

رحمان ملک کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےعلاوہ دیگرعناصر بھی ملوث ہیں، لشکر جھنگوی کے دفاتر سیل کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الزام لگانے کا سلسلہ ختم کیا جائے، حکومت کو پتہ ہے کہ اسے کیا کرنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں