نگران وزیر اعظم کیلئے 2 میں سے ایک کے نام پر مسئلہ ہے چوہدری نثارعلی
نگراں وزیراعظم کے لئے عمران خان نے رزاق داؤد اور شعیب سڈل کا نام دیا مگر پھر وہ مکر گئے۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعظم کے لئے 2میں سے ایک کے نام پر مسئلہ ہے اوراس سلسلے میں جلد پارٹی میں مشاورت ہوگی۔
رائے ونڈ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم کے لئے نام صرف مسلم لیگ(ن) کا نہیں تمام اپوزیشن جماعتوں کا ہے۔ نگراں وزیراعظم کے لیے 2 ناموں پر مشاورت ہوئی ہے جس میں سے ایک نام پر مسئلہ آ رہا ہے، جلد ہی پارٹی سے مشاورت کر کے وہ وزیراعظم کو جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کے لئے عمران خان نے رزاق داؤد اور شعیب سڈل کا نام دیا مگر پھر وہ مکر گئے، اب جماعت اسلامی کے ذریعے تحریک انصاف سے رابطہ کریں گے۔
قائد حزب اختلاف نے کہا کہ وفاق کے علاوہ سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بھی نگراں وزیر اعلیٰ کے لئے بھی نام دیئے جائیں گے۔اصل مسئلہ سندھ میں ہے جہاں قائد حزب اختلاف کا تقرر ہی نہیں کیا گیا۔