جامعہ کراچی کو فراہمی و نکاسی آب نظام کیلیے بھاری رقم دینے کی منظوری
وی سی اجمل خان کا حکومت سندھ کی جانب سے منصوبے کے لیے502.01 ملین روپے جاری کرنیکی منظوری دینے پراظہارتشکر
KARACHI:
حکومت سندھ نے جامعہ کراچی میں پانی اور سیوریج کے نظام کی تشکیل نو کے منصوبے کے لیے502.01 ملین روپے جاری کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
جامعہ کراچی میں پانی اور سیوریج کے نظام کی تشکیل نو کے منصوبے کے لیے رقم کی منظوری دینے پر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان نے حکومت سندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شکریہ اداکیا اور امید ظاہر کی کہ یہ گرانٹ جلد موصول ہوجائے گی جامعہ کراچی کی تاریخ میں پہلی بار پانی اور سیوریج کے نظام کی تشکیل نوکی جارہی ہے جس کے لیے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان نے اپنا عہدہ سنبھالتے ہی ذاتی دلچسپی لی اور اب ان کی کاوشوں کے نتیجے میں ایک بڑی گرانٹ منظورہوچکی ہے۔
یاد رہے کہ سندھ حکومت نے پچھلے مالی سال میں 10 کروڑ روپے کی گرانٹ منظورکی تھی جو جامعہ کراچی کو موصول ہوچکی ہے جبکہ شیخ الجامعہ ڈاکٹر محمد اجمل خان نے حالیہ کانووکیشن میں جامعہ کراچی میں میڈیکل کالج اور اسپتال کے قیام کا وعدہ کیا تھا اور اس کے لیے بھر پور اقدامات کیے جس پر وفاقی حکومت جامعہ کراچی میں میڈیکل کالج اور اسپتال کے قیام کی منظوری دے چکی ہے اور بہت جلد اس منصوبے پر عملدرآمد شروع ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ صدر مملکت جناب ممنون حسین بھی جامعہ کراچی کو ایک کروڑ روپے کے فنڈز جاری کرچکے ہیں۔