ایجنسیاں دہشت گردوں کو مدد اور تحفظ فراہم کررہی ہیں وسیم اختر

نجاب میں کالعدم تنظیموں کےہیڈکوارٹرز ہیں مگرصوبائی حکومت کارروائی نہیں کررہی، وسیم اختر


ویب ڈیسک March 05, 2013
ملک میں ایک مسلک کے ماننے والوں کی نسل کشی کی جارہی ہے، وسیم اختر۔ فوٹو: فائل

ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ایجنسیوں کو پتا ہے کہ خون خرابے میں کون ملوث ہےوہ کالعدم تنظیموں کو تحفظ فراہم کررہی ہیں ۔


پارلیمنٹ ہاؤس اسلام باد کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وسیم اختر کا کہنا تھا کہ ملک میں ایک مسلک کے ماننے والوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔ اس سارے معاملے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کردار درست نہیں، پنجاب میں کالعدم تنظیموں کےہیڈکوارٹرز ہیں مگرصوبائی حکومت کارروائی نہیں کررہی۔


وسیم اختر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ صوبے کے چیف ایگزیکٹو ہیں، عباس ٹاؤن سانحے کے بعد انہیں متاثرین کے پاس جانا چاہیے تھا، ایم کیو ایم نے سانحہ عباس ٹاؤن میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لئے 3 دن کا الٹی میٹم دیا تھا جس کے بعد کی حکمت عملی طے کرنے کے لئے لندن اور کراچی میں رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔


اس سے قبل وسیم اخترنے قومی اسمبلی میں سانحہ عباس ٹائون کے حوالے سے اپنی تحریک التوا پر کہا کہ وزیر داخلہ اور سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے کراچی میں خون ریزی کے حوالے سے اندیشہ ظاہر کیا گیا مگر صوبائی حکومت نے ان کا کوئی نوٹس نہیں لیا۔ بارودی مواد کی نقل و حمل کو کیوں نہیں روکا جا رہا۔ کراچی میں ایسے علاقے بھی ہیں جہاں پولیس اور رینجرز کے داخلے پر پا بندی ہے انہی علاقوں سے نکل کر دہشت گرد دھماکے کرتے ہیں۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں