سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشانات کی الاٹمنٹٹ کے لئے درخواستیں طلب

سیاسی جماعتیں 15 مارچ تک انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کے لئے درخواستیں دے دیں، الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک March 05, 2013
ملک بھر کی 125 سیاسی جماعتیں انتخابات میں حصہ لینے کی اہل ہیں ۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کے لئے انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کے لئے سیاسی جماعتوں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وہ تمام سیاسی جماعتیں جو الیکشن میں حصہ لینے کی اہل ہیں 15 مارچ تک انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کے لئے الیکشن کمیشن کو درخواستیں جمع کرادیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے قوائد و ضوابط کے مطابق ملک بھر کی 125 سیاسی جماعتیں انتخابات میں حصہ لینے کی اہل ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں