سانحہ عباس ٹاؤن ایس بی سی اے کی اقرا سٹی اوررابعہ فلاور کے 86 فلیٹس گرانے کی سفارش

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی سفارش کے بعد متاثرہ فلیٹوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔


ویب ڈیسک March 05, 2013
ماہرین نےمعائنے کے بعد رپورٹ دی ہے کہ اقرا سٹی اور رابعہ فلاورز کے 86 فلیٹس دھماکے سے بری طرح متاثر ہوئےہیں جنھیں گراکردوبارہ تعمیر کرنا ہوگا۔ فوٹو: محمد نعمان/ ایکسپریس

ISLAMABAD: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ماہرین نےعباس ٹاؤن بم دھماکوں سے متاثرہ اقرا سٹی اور رابعہ فلاور کے 86 فلیٹس گرانے کی سفارش کی ہے۔

بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ماہرین نےمعائنے کے بعد رپورٹ دی ہے کہ اقرا سٹی اور رابعہ فلاورز کے 86 فلیٹس دھماکے سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں جنہیں گراکردوبارہ تعمیر کرنا ہوگا۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی سفارش کے بعد متاثرہ فلیٹوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے کیونکہ اب ان میں رہنا خطرناک نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔

زندگی بھر کی کمائی لٹ جانے جانے والے اقراسٹی اور رابعہ فلاورز کے مکین پریشان ہیں کہ ان کے سر چھپانے کا آسرا ختم ہوگیا۔ فلیٹ گرانے کی سفارش کے بعد متاثرین کی ٹوٹے پھوٹےآشیانوں سے بے دخلی کا امکان متاثرین کے سروں پر تلوار بن کر لٹک رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |