ایم کیو ایم کے سید سردار احمد سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر نوٹی فکیشن جاری

ایوان میں زیادہ نمائندگی رکھنے پر ایم کیو ایم کے سید سردار احمد کو اپوزیشن لیڈر مقرر کیا گیا، نثار کھوڑو


ویب ڈیسک March 05, 2013
گورنر سندھ نے آج ہی سید سردار احمد سمیت ایم کیو ایم کے 11 وزیروں کے استعفے منظور کئے ہیں۔ فوٹو: فائل

RAWALPINDI: متحدہ قومی موومنٹ کے سید سردار احمد کو سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر کردیا گیا ہے۔

اسپیکر سندھ اسمبلی نثار احمد کھوڑو کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹی فکیشن کے تحت ایوان میں اپوزیشن جماعت کی حیثیت سے سب سے زیادہ نمائندگی رکھنے والی جماعت ایم کیو ایم کی درخواست پر سید سردار احمد کو اپوزیشن لیڈر مقرر کیا گیا ہے۔

ایم کیوایم کے 11 وزرا کے استعفیٰ بھی گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے آج ہی منظورکئے تھے، جن وزرا کے استعفیٰ منظورکئے گئے ان میں سید سردار احمد، فیصل سبزواری، ڈاکٹر صغیر احمد، خواجہ اظہار الحسن، خالد بن ولایت، عادل صدیقی، عبدالحسیب، شعیب بخاری، زبیر احمد ،شیخ افضل اور نثار پنہور شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم نے گزشتہ ماہ حکومت سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے اپوزیشن نشستوں پر بیٹھنے کا اعلان کیا تھا ۔ اس سے قبل مسلم لیگ فنکشنل، نیشنل پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ہم خیال گروپ کے ارکان نے نصرت سحر عباسی کو اپوزیشن لیڈر مقرر کرنے کے لئے اسپیکر کو درخواست دی تھی۔ اس سلسلے میں فنکشنل لیگ کے پارلیمانی لیڈر جام مدد علی نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست بھی دائر کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |