دہشت گردوں کی کارروائیوں کے باعث ملکی بقا خطرے میں ہے ڈاکٹر فاروق ستار

کوئٹہ اور کراچی کےعوام کے پاس اتنی اہلیت ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں تک پہنچ سکیں، فاروق ستار


ویب ڈیسک March 05, 2013
ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی آج رات اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی جو سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین کے حق میں ہوگا، فاروق ستار۔ فوٹو: فائل

SWAT: متحدہ قومی مومنٹ کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہم نے بہت لاشیں اٹھا لی ہیں، پاکستان کی بقاء کوچیلنج درپیش ہے، تمام جماعتوں کو مل کر انسدادِ دہشت گردی کی قومی پالیسی بنانا ہوگی۔

عباس ٹاؤن کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ معصوم اوربےگناہ شہریوں کاقتل عام بہت ہوگیا، حکومت عوام کےجان ومال کےتحفظ میں ناکام ہوئی تو اس کا اعتراف کرے، کوئٹہ اور کراچی کےعوام کے پاس اتنی اہلیت ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں تک پہنچ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت لاشیں اٹھا چکے اب ضرورت اس بات کی ہے کہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے مشترکہ لائحہ عمل تیار کیا جائے۔

ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پاکستان کےعوام عباس ٹاؤن اورہزارہ ٹاؤن کےعوام کےساتھ ہیں، سانحہ عباس ٹاؤن میں متاثر ہونے والے خاندان سفید پوش ہیں، متاثرہ افراد نے ہمیشہ غریبوں کی مدد کی ہے لیکن اب انہیں مدد کی ضرورت ہے، متاثرین کی عزت نفس مجروح نہیں ہونے دیں گے۔ اگر حکومت نےمتاثرہ افرادکی مدد نہ کی تویہ کام ایم کیوایم کرے گی۔ اس سلسلے میں متاثرہ افراد کی عارضی طور پر رہائش کاانتظام کررہےہیں۔

ڈاکٹرفاروق ستار کا کہنا تھا کہ الطاف حسین نے حکومت اور انتظامیہ کو سانحہ عباس ٹاؤن میں ملوث دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے 3 دن کا الٹی میٹم دیا تھا۔ جس کے اختتام پر ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی آج رات اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی جو سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین کے حق میں ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں