جھنگ چچا نے 17 سال کے بھتیجے پرتیزاب پھینک دیا لڑکے کی دونوں آنکھیں ضائع

چچا نے اپنے بھتیجے کو ساتھیوں کی مدد سے جانوروں کے باڑے میں باندھ کراس کی آنکھوں میں پہلے مرچیں اورپھرتیزاب ڈال دیا

نوجوان کے غریب والدین نے اعلیٰ حکام سے واقعے کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

SWAT:
چچا نے خاندانی دشمنی پر17 سال کے بھتیجے پرتیزاب پھینک دیا جس سے اس کی دونوں آنکھیں ضائع ہوگئیں۔


چچا نے فرسٹ ایئرکے طالب علم محمد مدثرکو ساتھیوں کی مدد سے جانوروں کے باڑے میں باندھ کراس کی آنکھوں میں پہلے مرچیں اورپھرتیزاب ڈال دیا۔ مدثرکوعلاج کے لیے پہلے جھنگ، فیصل آباد اور پھرراولپنڈی لایاگیا جہاں ڈاکٹرزنے اس کے چہرے کی سرجری کی لیکن جب آنکھوں میں پیپ پڑگئی تو مجبوراً اس کی آنکھیں نکال دی گئیں۔

پولیس نے ابھی تک اس واقعے کی ایف آئی آردرج نہیں کی، نوجوان کے غریب والدین نے اعلیٰ حکام سے واقعے کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story