نئی آئینی ترمیم کیلیے پی پی پی اور پی ٹی آئی کو تعاون کرنا ہوگا سعد رفیق

جمہوریت کو بدنام کرنے کے لیے پی ٹی آئی اور پیپلزپار ٹی مسلسل خراب کردار اداکررہے ہیں، وزیر ریلوے


ویب ڈیسک November 06, 2017
جمہوریت کو بدنام کرنے کے لیے پی ٹی آئی اور پیپلزپار ٹی مسلسل خراب کردار اداکررہے ہیں، وزیر ریلوے۔ فوٹو: فائل

وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا ہے کہ نئی آئینی ترمیم کے لیے تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کو تعاون کرنا ہوگا کیونکہ عام انتخابات مقررہ وقت پر کروانے کے لیے آئینی ترمیم ضروری ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ نئی آئینی ترمیم کے لیے تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کو تعاون کرنا ہوگا کیونکہ عام انتخابات مقررہ وقت پر کروانے کے لیے آئینی ترمیم ضروری ہے۔



سعد رفیق نے کہا کہ نئی مردم شماری کے بعد آئینی ترمیم ضروری ہے لہذا نئی حلقہ بندیوں کے لیے مل کر ترمیم کرنا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی ماحول کو آلودہ کرنے کے لیے سیاسی اسموگ پیدا کی جارہی ہے جب کہ جمہوریت کو بدنام کرنے کے لیے پی ٹی آئی اور پیپلزپار ٹی مسلسل خراب کردار اداکررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |