جنوبی پنجاب کے لئے جاری تمام فنڈز لاہور میں خرچ کئے جاتے رہے صدر زرداری
مسلم لیگ (ن) جنوبی پنجاب صوبے کی راہ میں بھی رکاوٹ ڈال رہی ہے، صدر آصف زرداری
صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے لئے جاری کیے گئے تمام فنڈز لاہور میں خرچ کیے جاتے رہے۔
گورنر پنجاب سید احمد محمود نے صدر آصف زرداری کو رحیم یار خان میں اپنی رہائش گاہ پر ظہرانہ دیا جس سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ وفاق کو جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا احساس ہے لیکن جنوبی پنجاب کے لیے جاری تمام فنڈ لاہور میں خرچ کئے جاتے رہے اور اب مسلم لیگ (ن) جنوبی پنجاب صوبے کی راہ میں بھی رکاوٹ ڈال رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی نے پارٹی کے لئے جیل کاٹی اور پھر پارٹی سے وفاداری کی نئی مثال قائم کی۔
اس موقع پر مخدوم احمد محمود کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری اور وفاقی حكومت نے سرائيكی عوام كو تخت لاہور سے نجات دلانے كے لئے بہاولپور جنوبی پنجاب صوبہ كی تشكيل كا كام شروع كرديا ہے جس کے لئے پہلے ايک كميشن قائم كيا گيا اور اب سينيٹ ميں صوبہ كی تشكيل كے لئے قانون سازی كا كام شروع كرديا گيا ہے۔