ارباب عالمگیر عاصمہ اور رئیسانی کیخلاف تحقیقات جلد مکمل ہونگی چیرمین نیب

بدعنوان عناصر سے کوئی رعایت نہ کرنے کی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا، جسٹس (ر) جاوید اقبال


ویب ڈیسک November 06, 2017
بدعنوان عناصر سے کوئی رعایت نہ کرنے کی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا، جسٹس (ر) جاوید اقبال۔ فوٹو: فائل

قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ارباب عالمگیر، عاصمہ ارباب اور اسلم رئیسانی کیخلاف تحقیقات جلد مکمل کی جائیں گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر، ان کی اہلیہ و سابق رکن قومی اسمبلی عاصمہ ارباب اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کیخلاف تحقیقات جلد مکمل کی جائیں گی۔ ملزمان کیخلاف آمدن سے زائد غیرقانونی اثاثے بنانے اور گوادر میں زمینوں کی ناجائز الاٹمنٹس کے الزامات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیب نے ارباب عالمگیر کیخلاف تحقیقات کی منظوری دیدی

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ بدعنوانی کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے، کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا اور تمام نیب تحقیقات کو قانون و ٹھوس شواہد کی بنا پر جلد پایہ تکمیل تک پہنچا دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |