ملک جس موڑ پر ہے اس سے باعزت واپسی کا راستہ شفاف انتخابات میں ہے پیر پگارا

شفاف انتخابات کے لئے چاروں صوبوں کے گورنرز، چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو تبدیل کیا جانا ضروری ہے، پیر پگارا


ویب ڈیسک March 05, 2013
پیر پگارا نےکہا کہ تمام محب وطن قوتیں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہو جائیں تاکہ کرپٹ حکمرانوں سے نجات حاصل کی جا سکے۔ فوٹو: ایکسپریس

فنکشنل لیگ کےسربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا کا کہنا ہے کہ ملک کو جس موڑ پر پہنچا دیا گیا ہے اس سے باعزت واپسی کا راستہ صرف شفاف انتخابات میں ہے۔

بھیرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیر پگارا نےکہا کہ تمام محب وطن قوتیں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہو جائیں تاکہ کرپٹ حکمرانوں سے نجات حاصل کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ شفاف انتخابات کے لئے چاروں صوبوں کے گورنرز، چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو تبدیل کیا جانا ضروری ہے۔

پیر پگارا نے کہا کہ کراچی کے حالات انتہائی خطرناک ہیں اور اب تو اندرون سندھ میں بھی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس سے انتخابی مہم متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |