ملک جس موڑ پر ہے اس سے باعزت واپسی کا راستہ شفاف انتخابات میں ہے پیر پگارا
شفاف انتخابات کے لئے چاروں صوبوں کے گورنرز، چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو تبدیل کیا جانا ضروری ہے، پیر پگارا
فنکشنل لیگ کےسربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا کا کہنا ہے کہ ملک کو جس موڑ پر پہنچا دیا گیا ہے اس سے باعزت واپسی کا راستہ صرف شفاف انتخابات میں ہے۔
بھیرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیر پگارا نےکہا کہ تمام محب وطن قوتیں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہو جائیں تاکہ کرپٹ حکمرانوں سے نجات حاصل کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ شفاف انتخابات کے لئے چاروں صوبوں کے گورنرز، چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو تبدیل کیا جانا ضروری ہے۔
پیر پگارا نے کہا کہ کراچی کے حالات انتہائی خطرناک ہیں اور اب تو اندرون سندھ میں بھی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس سے انتخابی مہم متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔