سنجھورو میںبجلی کے بوگس بلوں کی بھرمار شہری پریشان

بااثر افراد کے بل بھی غریبوں سے لیے جانے لگے، سماجی تنظیموں نے آج ہڑتال کا اعلان کردیا


Nama Nigar August 06, 2012
بااثر افراد کے بل بھی غریبوں سے لیے جانے لگے، سماجی تنظیموں نے آج ہڑتال کا اعلان کردیا۔ فائل فوٹو

حیسکو نے سنجھورو میں گزشتہ کئی ماہ سے اضافی یونٹ لگاکر ہزاروں روپے کے بل بھیجنے شروع کردیے ہیں جبکہ بااثر اور مک مکا کرنے والوں کے بل چند سو روپے ہوتے ہیں۔ شہریوں اور سماجی تنظیموں نے بوگس بلوں کے خلاف شٹربند ہڑتال کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق حیسکو نے سنجھورو شہر کی ہزاروں کی آبادی کو ہر ماہ 200 سے 700 یونٹ اضافی لگا کر بل بھیجنا معمول بنا لیا ہے، دوسری طرف شہر میں کئی گھروں اور بااثر لوگوں کے بل اتنے کم آتے ہیں کہ یقین نہیں آتا جبکہ ان کے گھروں میں اے سی اور ریفریجریٹر وغیرہ بھی چلتے ہیں اس کے باوجود ان کے بل انتہائی کم اور جن گھروں میں ایک سیور اور ایک پنکھا ہے وہاں ہزاروں روپے کا بل بھیجا جاتا ہے اور شکایت کرنے پر حیسکو اہلکار انتہائی ہتک آمیز رویہ اختیار کرتے ہیں، اس ماہ بھی سیکڑوں اضافی یونٹ لگاہزاروں روپے کے بل بھیجے گئے ہیں جس پر شہریوں نے آج بروزپیر شہر میں شٹر بند ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں