مقامی صنعتوں كے تحفظ كے لئے اقدامات كررہے ہيں چیئرمین ايف بی آر

ايف بی آر درآمدی مصنوعات كے حوالے سے اقدامات كررہا ہے تاكہ مقامی صنعتيں متاثر نہ ہوں، چیئرمین ایف بی آر


Numainda Express March 05, 2013
علی ارشد حکیم نے ايس آر اور647 كے تحت ريفنڈ كے بجائے ان پٹ سيلز ٹيكس ميں ترميم كے حوالے سے بھی آمادگی كا اظہار كيا۔ فوٹو: فائل

KARACHI:

فيڈرل بورڈ آف ريونيو (ایف بی آر) كے چيئرمين علی ارشد حكيم نے كہا ہے كہ مقامی صنعتوں كے تحفظ كے لئے بھرپور اقدامات كررہے ہيں۔


ايف پی سی سی آئی كے دورے كے موقع پر علی ارشد حکیم كا كہنا تھا كہ مقامی صنعتوں كے مفادات كا تحفظ كيا جائے گا اور اس ضمن ميں ايف بی آر درآمدی مصنوعات كے حوالے سے اقدامات كررہا ہے تاكہ مقامی صنعتيں متاثر نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ سميت نان ٹيكس پيڈ گاڑيوں كی ريگولرائزيشن سے بلوچستان، گلگت بلتستان اور خيبر پختونخوا کے عوام کو فائدہ ہوگا اور حكومت كی آمدنی ميں بھی اضافہ ہوگا۔


علی ارشد حکیم نے اس موقع پر ايس آر اور647 كے تحت ريفنڈ كے بجائے ان پٹ سيلز ٹيكس ميں ترميم كے حوالے سے بھی آمادگی كا اظہار كيا۔ چيئرمين ايف بی آر سے ايف پی سی سی آئی كے صدر نے درآمدی گاڑيوں اور ود ہولڈنگ ٹيكس كے حوالے سے بھی تبادلہ خيال كيا اور تاجروں وصنعتكاروں كے مسائل سے آگاہ كيا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں