پاکستان ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی سیریز کے امکانات پر پانی پھرنے لگا

لاہور کا موجودہ موسم بھی پاکستان ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی سیریزکے انعقاد کےلئے ایک بڑا چیلنج بن کر سامنے آیا ہے


Sports Reporter November 06, 2017
ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے رواں ماہ کی 22تاریخ سے شروع ہونے والے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے ۔ فوٹو: فائل

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے امکانات پر پانی پھرنے لگا، بورڈ نے کیریبیئنز کے رواں ماہ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا جب کہ لاہور میں میچز کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آ سکا۔

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے ایک ہفتہ قبل سیریز کا شیڈول 3,4 روز میں جاری کرنے کا دعویٰ کیا تھا لیکن کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز اس وقت شدید خدشات سے دوچار ہو چکی ہے، سیریز کے ملتوی ہونے کے امکانات زیادہ ہیں، کھلاڑی دورے کے لیے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کر رہے ہیں، بورڈ اور ویسٹ انڈیز پلیئرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات ہونے جارہے ہیں، ایسوسی ایشن سیکیورٹی کی بنیاد پر کھلاڑیوں کو دورہ نہ کرنے کی سفارش کر سکتی ہے۔

لاہور کا موجودہ موسم بھی سیریز کے انعقاد کے لئے ایک بڑا چیلنج بن کر سامنے آیا ہے، پی سی بی اس موسم میں میچز کرانے کے حق میں نظر نہیں آتا، دوسری طرف ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے رواں ماہ کی 22تاریخ سے شروع ہونے والے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد لاہور میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں