نیوزی لینڈ ویمنز کرکٹ کپتان پاکستانی پلیئرز کے کھیل کی معترف

گرین شرٹس نے بولنگ سے خاصا پریشان کیا، سوزی بیٹس


Sports Desk November 07, 2017
گرین شرٹس نے بولنگ سے خاصا پریشان کیا، سوزی بیٹس۔ فوٹو : فائل

نیوزی لینڈ ویمنز کرکٹ کپتان سوزی بیٹس پاکستانی کرکٹرز کے کھیل کی معترف ہیں۔

ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سوزی بیٹس نے کہا کہ گرین شرٹس نے بولنگ سے خاصا پریشان کیا، سیریز جیتنا خوش آئند لیکن ہماری ٹیم بیٹنگ میں توقعات کے مطابق کارکردگی پیش نہ کر پائی۔ اس کی ایک وجہ شارجہ کی کنڈیشنز بھی ہوسکتی ہیں لیکن میزبان بولرز نے خاص طور پر پہلے اور تیسرے میچ میں حیران کن کارکردگی دکھائی، ان مقابلوں سے ہمیں اپنا نیا ٹیلنٹ آزمانے کا بھی موقع ملا۔

کیوی کپتان نے کہا کہ اس تجربے کی بنیاد پر آئندہ یو اے ای کی کنڈیشنز میں ٹیم زیادہ اچھی کارکردگی دکھانے کے قابل ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں