شیر گڑھ میں ناکے پر دہشت گردوں کی فائرنگ 2 پولیس اہلکار شہید

حوالدارفرہاداورسپاہی نوازتھانہ لوندخوڑکی ذیلی چوکی ہاتھیان کی حدودمیں ریلوے لائن پرمعمول کی چیکنگ کررہے تھے


Numainda Express November 07, 2017
پیدل آنیوالے 2 نامعلوم افراد فائرنگ کر کے فرار، واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن، کوئی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی۔ فوٹو: فائل

DAKAR: پولیس تھانہ شیرگڑھ کی ذیلی چوکی کے2اہلکار نامعلوم ملزموں کی فائرنگ سے شہید ہوگئے۔

چوکی پر شہید پولیس اہلکاروں نے معمول کے مطابق ناکہ بندی کر رکھی تھی کہ دہشت گردوں نے پولیس اہلکاروں کودیکھ کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں سپاہی محمد نواز موقع پر جبکہ حوالدار فرہاد اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑگیا جب کہ اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی محمد عالم شنواری اورڈی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد بھاری پولیس نفری کے ہمراہ موقع پرپہنچ گئے اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔

عینی شاہدین کے مطابق 2پیدل آنے والے افرادنے فائرنگ کی جن میں سے ایک کے ہاتھ میں کالے رنگ کابیگ تھا۔بعض عینی شاہدین کاکہناہے کہ وہ 2 افراد پولیس کے ساتھ الجھ پڑے اورمشت وگریبان بھی رہے اورآخرکارفائرنگ کردی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس اہلکار 5' 6 روزسے یہاں چیکنگ کررہے تھے جبکہ پولیس چوکی ہاتھیان کے اہلکاروں کو شگوناکہ پولیس کی ان کے علاقے میں ناکہ بندی پر اعتراض تھا اور ایک دوباران میں اس مسئلے پر تکرار بھی ہوئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں