گارڈ نے بینک لوٹنے کی کوشش ناکام بنادی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک

میرپورخاص روڈ پر واقع نجی بینک میں 5مسلح افراد داخل ہوئے اور عملے کو یرغمال بنا لیا


Nama Nigar March 06, 2013
پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔فوٹو: فائل

ٹنڈوالہیار میرپورخاص روڈ پر واقع سلطان آباد میں5نامعلوم مسلح افراد دن دیہاڑے نجی بینک میں داخل ہوئے اور عملے کو یرغمال بناکر بینک لوٹنے کی کوشش کی جس پر سیکیورٹی گارڈ نے ڈاکوئوں پر فائرنگ شروع کر دی۔

جس کے نتیجے میں ایک ڈاکوپیٹ میں گولی لگنے کے باعث موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے 4 ساتھی فرار ہو نے میں کامیاب ہوگئے۔

1

پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونیوالے ڈاکو کی شناخت انور ولد سلمان کے نام سے کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں